بھارت میں فائیو جی سروس کا آغاز

October 02, 2022

کراچی(نیوزڈیسک)بھارت کے ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کی مخصوص شہروں میں لانچنگ کے بعد اسے اگلے دو سالوں میں پورے ملک میں پھیلا دیا جائے گا۔انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتے کو ملک میں فائیو جی سروس کا افتتاح کرتے ہوئے اسے انڈیا کے لیے ’نئے دور کی جانب ایک قدم‘ قرار دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارےکےمطابق ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کی مخصوص شہروں میں لانچنگ کے بعد اسے اگلے دو سالوں میں پورے ملک میں پھیلا دیا جائے گا۔ وزیر اعظم مودی نے اس سروس کا آغاز درالحکومت نئی دہلی سے کیا جس کا مقصد انڈیا کے ٹیلی کام اداروں کی جانب سے اںٹرنیٹ کی ہموار کوریج، ہائی ڈیٹا ریٹ، انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی میں کم تاخیر اور انتہائی قابل اعتماد مواصلات کا نظام فراہم کرنا ہے۔