نصیر آباد: CTD کی گاڑی پر حملہ، 2 اہلکار شدید زخمی، 4 دہشتگرد ہلاک

October 02, 2022

بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں نوتال قومی شاہراہ پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی گاڑی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی سمیت2 سی ٹی ڈی کے اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔

محکمۂ انسدادِ دہشت گردی کے ذرائع کے مطابق جوابی کارروائی میں 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

سی ٹی ڈی ذرائع نے بتایا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے 3 دستی بم، ریموٹ کنٹرول ڈیوائس، کلاشنکوف اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔

زخمی سی ٹی ڈی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔