ڈرگ سپلائر ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کے مقدمات میں گزشتہ روز عدالت میں پیشی کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔
پنکی کو گذری تھانے کے 4 مقدمات میں بھی عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا، تفتیشی افسر نے چاروں مقدمات میں ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔
تفتیشی افسر کے مطابق ملزمہ چاروں مقدمات میں مفرور تھی، ملزمہ کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات 2021ء سے 2024ء کے دوران درج کیے گیے۔
ملزمہ کو گزشتہ روز گارڈن تھانے میں درج 2 مقدمات میں بھی پیش کیا گیا تھا۔
ریمانڈ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزمہ سے 1540 گرام کوکین اور 6970 گرام خام مال برآمد ہوا ہے، گرفتاری کے وقت جائے وقوع سے کوکین برآمد ہوئی، پنکی سے سورس اور ریسورس سے متعلق معلومات لینی ہے، سابقہ کریمنل ریکارڈ چیک کرانا ہے۔
ریمانڈ رپورٹ میں ملزمہ کا 25 مئی تک کا جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی ہے۔
عدالت کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے پولیس تشدد کی کوئی شکایت نہیں کی، ملزمہ کو 25 مئی تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجا جاتا ہے۔