ایک دن میں دو عدالتی فیصلوں پر عمران خان کی مختلف رائے

October 03, 2022

فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک دن میں دو عدالتی فیصلوں پر مختلف رائے دی۔

عمران خان نے توہین عدالت کیس میں معافی ملنے کا خیر مقدم کیا جبکہ مریم نواز کو پاسپورٹ دینے کے عدالتی فیصلے پر تنقید کی۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ جیسے سیاست دان اچھے یا برے ہوتے ہیں، ویسے ہی کہیں عدالتوں کے فیصلے اچھے ہوتے ہیں، کہیں نہیں ہوتے۔

عمران خان نے کہا کہ مریم نواز کو پاسپورٹ ملنے سے واضح ہوگیا کہ ملک میں قانون کی بالا دستی ہے ہی نہیں۔

اپنے خلاف مقدمات پر بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ "اب ان پر یہی کیس بنانا رہ گیا ہے کہ وہ چائے میں روٹی ڈال کر کھاتے ہیں۔"