حکومت پنجاب کاروباری معاملات میں بالکل مداخلت نہیں چاہتی، کمشنر

October 04, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)کمشنر لاہور محمد عامر جان نے کہا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی سرکاری نرخوں پر دستیابی و فروخت سرکاری مشینری کا مطمع نظر ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کاروبار و کاروباری معاملات میں بالکل مداخلت نہیں چاہتی۔کمشنر لاہور محمد عامر جان کی زیرصدارت لاہور سپرسٹورز ایسوسی ایشن کا اجلاس ہوا۔