ٹرانس جینڈر بل کیخلاف سب سے پہلے آواز بلند کی، جمعیت نظریاتی

October 05, 2022

کوئٹہ (آن لائن)جمعیت علما ئےاسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالستار چشتی نے کہاہے کہ جمعیت نظریاتی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے سب سے پہلےٹرانس جینڈربل کیخلاف نہ صرف آوازاٹھائی بلکہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھرمیںبڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروںکے علاوہ ملک بھرمیں نماز جمعہ کے اجتماعات میں مذمتی قراردادیں منظورکرائی گئی اوراس بل کیخلاف رائے عامہ کوہموارکیاگیا۔دوسر جانب نہ صرف خود سیکولرقوتوں بلکہ فلمی دنیا سے وابستہ تنظیموں نے بھی اس متنازعہ بل کی مخالفت کی ۔انہوںنے کہاکہ ٹرانس جینڈر بل وفاقی شرعی عدالت میں کارروائی خودان کے گلے پڑ گئی 2018 میں ٹرانس جینڈر ایکٹ کی منظوری میں شامل رہے، اب عوامی دبائو بڑھا تو مخالفت کے لیے شرعی عدالت پہنچ گئے اورسینیٹ میں ترمیمی بل پیش کی اور شرعی عدالت میں ان کے اپنے وکیل نے ٹرانس جینڈر قانون کی حمایت کا اعتراف کر لیا۔ پانچ سال بعد شریعت کورٹ یاد آئی پانچ سال پہلے ان کو پتا نہیں تھا کہ قانون کا غلط استعمال ہوا ہے جمعیت نظریاتی نے پہلے دن کہا تھا کہ اس ٹرانس جینڈر ایکٹ کا اصل ذمہ دار ایک مذہبی رہنماء تھا ۔انہوں نے ساڑھے چار سال تک اپنے مفادات کے لیے خاموشی اختیار کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانس جینڈر بل کی تمام شقیں اسلامی تعلیمات سے بغاوت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔