کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) سردیوں میں بھی شہر کے مختلف علاقوں میں طویل لوڈ شیڈنگ کاسلسلہ نہ رک سکا، باربار بجلی كی طویل بندش اور قلت آب سے شہری عاجز آگئے، تفصیلات کے مطابق شہریوں کاکہنا ہے کہ بجلی كی طویل ترین بندش اور پانی كی عدم فراہمی كی وجہ سے لوگوں كو شدید مشکلات كا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ نواحی اور گنجان آبادی والے علاقوں میں بجلی كی بندش اور گھروں میں پانی كا نہ ملنا بھی كسی عذاب سے كم نہیں ہے۔عوامی حلقوں نے اس حوالے سے کیسکو اور واسا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کوئٹہ شہر میں پانی كی باقاعدگی سے فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے عوام کو لوڈ شیڈنگ سےنجات دلائی جائے۔