• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکسز کا خاتمہ کر کے تاجر دوست پالیسی مرتب کی جائے، کاشف حیدری

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے ترجمان کاشف حیدری نے کہا ہے کہ تاجر ٹیکسوں میں مسلسل اضافہ ، اضافی لیوی اور بلاجواز جرمانوں کا مزید بوجھ برداشت کرنے کی پوزیشن میں نہیں رہے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی ، معاشی بدحالی ، کاروباری سست روی اور پیداواری لاگت میں ہوشربا اضافے نے تاجر برادری کی کمر توڑ دی ہے اس کے باوجود آئے روز نئے ٹیکسز کی صورت میں وصولیاں ان کے لئے شدید مشکلات کا باعث بن رہی ہیں چھوٹے اور درمیانے درجے کے تاجر سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں ان کے لیے کاروبار جاری رکھنا ناممکن ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کی بجائے پہلے سے رجسٹرڈ افراد پر بار بار بوجھ ڈالنا ناانصافی ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ غیر ضروری اور ظالمانہ ٹیکسز کا فوری خاتمہ کر کے تاجر دوست پالیسی مرتب کی جائے۔
کوئٹہ سے مزید