• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: چوری، ڈکیتی، راہزنی کی بڑھتی وارداتوں سے شہری پریشان

کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ میں موٹر سائیکل چوری ، ڈکیتی ، راہزنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے شہریوں کی زندگی کی اجیرن بنادی ہے۔ گزشتہ روز پشین اسٹاپ کے قریب مسجد کی پیش امام کی نامعلوم چور موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے۔ ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ پولیس موٹر سائیکل چوری ، چھیننے اور دیگر راہزنی کی وارداتوں کے تدارک کے لئے عملی اقدامات اٹھائے گی ان کے ویڈیو پیغام میں جاری کردہ اعلان کے باوجود روزانہ موٹر سائیکل چوری اور چھیننے کی وارداتیں تواتر کے ساتھ ہورہی ہے اور موٹر سائیکل چوری کرنے والے ملزمان کی سوشل میڈیا پر تصاویر بھی وائرل ہورہی ہے تا حال پولیس کی جانب سے موٹر سائیکل چوری کرنے کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو قانون کے شکنجے میں جکڑنے کیلئے کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھائے گئے جس کی وجہ سے شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ عوامی حلقوں نے ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ سے اپیل کی ہے کہ بڑھتی ہوئی چوری ڈکیتی کی وارداتوں کا تدارک کرتے ہوئے ان ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دیکر کوئٹہ کے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔
کوئٹہ سے مزید