• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقیاتی فنڈز کی شفاف تقسیم یقینی بنائی جائے ،نوابزادہ گزین مری

کوئٹہ (آن لائن) نوابزادہ گزین مری نے کہا ہے کہ بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کے فنڈز اجتماعی ترقی کی بجائے من پسند شخصیات اور مخصوص گلیوں میں تقسیم کیے گئے ہیں جو ایک انتہائی تشویشناک عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ فنڈز کا بیشتر حصہ دور دراز اور پسماندہ علاقوں کی بجائے صرف ٹاؤن ایریاز تک محدود کر دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں سماجی ناہمواری کو فروغ ملے گا نوابزادہ گزین مری نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں اور سرکاری ملازمین کی بھرتی کی فہرستوں میں بار بار گھما پھرا کر چند مخصوص افراد کو نوازنے کی پالیسی کو فوری طور پر ترک کرنا ہوگااس قسم کی بندر بانٹ کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ سبی کوہلو روڈ خستہ حالی کا شکار ہے جہاں مقامی نوجوانوں کی تنظیم اپنی مدد آپ کے تحت چندہ اکٹھا کر کے سڑک کی مرمت کر رہی ہے اسی طرح ضلع میں اسکولوں، ہسپتالوں اور دیگر اجتماعی سہولیات کا فقدان ہے جبکہ دوسری جانب مخصوص ٹولوں کو خوش کرنے کے لیے کروڑوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں نوابزادہ گزین مری نے کہا کہ ترقیاتی فنڈز کی منصفانہ، شفاف اور ضرورت کی بنیاد پر تقسیم کو یقینی بنایا جائے تاکہ ضلع کوہلو کے تمام علاقوں میں یکساں اور پائیدار ترقی ممکن ہو۔
کوئٹہ سے مزید