• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان لیبر فیڈریشن کےرہنماؤں کی محمد رمضان اچکزئی سے ملاقات

کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدر خان زمان، سیکرٹری اطلاعات عابد بٹ اور محمد شریف نے آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈیونینز کے مرکزی چیئرمین محمد رمضان اچکزئی سے خورشید لیبر ہال کوئٹہ میں ملاقات کی اس موقع پرفیڈریشنز کے رہنماؤں نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری میں بطور اسٹیک ہولڈ مزدوروں کی رائے نہ لینے، ان کی مراعات، پنشن اور مستقبل میں ان کی ملازمتوں کے تحفظ پر کوئی معاہدہ نہ کرنے سے مزدوروں کے آئینی و قانونی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہوئی ہے پی آئی اے کو کوڑیوں کے دام سرمایہ داروں کو فروخت کرنے سے ماضی میں کی گئیں پرائیویٹائزیشن کی یاد تازہ ہوگئی ہے قومی ادارہ نیب آئی پی پیز کے معاہدات اورقطر سے گیس معاہدے کی چھان بین کرے تومعلوم ہوگا کہ کس طرح قومی خزانے کو ہزاروں ارب روپے نقصان دے کر ان سرمایہ داروں، جاگیرداروں اور طاقتوروں نے ملک کے اثاثہ جات کو مال غنیمت سمجھا اور اپنے مفادات حاصل کرکے معیشت کو زبوں حالی کی طرف دھکیل دیا۔
کوئٹہ سے مزید