گوگل نے اپنا ڈوڈل اساتذہ کے نام کر دیا

October 05, 2022

اسکرین گریب

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’ورلڈ ٹیچرز ڈے‘ منایا جارہا ہے، اس موقع پر سرچ انجن گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل تبدیل کر کے اساتذہ کرام کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی 5 اکتوبر کو اساتذہ کا بین الاقوامی دن منایا جا رہا ہے، اس موقع پر گوگل نے ڈوڈل تبدیل کر کے اساتذہ کے اہم اور ناقابل فراموش کردار کو اُجاگر کرنے کے لیے اپنے صارفین کی توجہ اس جانب مبذول کروائی ہے۔

والدین کے بعد اساتذہ ہی بچوں کی تربیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اساتذہ کو روحانی والدین کا درجہ دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی ’ٹیچرز ڈے2022‘ کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہا ہے۔

5 اکتبور کو ’ورلڈ ٹیچرز ڈے‘ منانے کا مقصد اساتذہ کی بے پناہ خدمات کا اعتراف کرنا ہے۔

واضح رہے کہ 5 اکتوبر 1994ء کو پہلی مرتبہاقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کے زیر اہتمام اساتذہ کا عالمی دن منایا گیا تھا جس کے بعد یہ ہر سال باقاعدگی سے منایا جاتا ہے۔