ریچا چڈھا اور علی فضل کے ریسپشن میں ہرتیک روشن توجہ کا مرکز بنے رہے

October 05, 2022

فائل فوٹو

بالی ووڈ کی پرکشش اداکارہ ریچا چڈھا اور اداکار علی فضل کی شادی کی تقریب میں ہرتیک روشن ہر آنکھ کا تارہ بن گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ریچا چڈھا اور اداکار علی فضل نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ دونوں نے ڈھائی سال قبل شادی کی تھی اور اب اپنے قریبی رشتہ داروں اور دوست احباب کے ساتھ اس کا جشن منا رہے ہیں۔

گزشتہ روز شادی کی تقریبات کا اختتام ریسپشن سے ہوا جس میں بالی ووڈ کی مختلف شخصات نے شرکت کی لیکن توجہ کا مرکز اداکار ہرتیک روشن بنے رہے۔

ریسپشن کی تقریب میں ہرتیک روشن نے اپنی گرل فرینڈ صبا آزاد کے ساتھ شرکت کی تو ہر ایک کی زبان پر ان ہی کے چرچے تھے۔

اس موقع پر ہرتیک روشن نے سیاہ سوٹ بوٹ کا انتخاب کیا جبکہ صبا آزاد سبز رنگ کے روایتی جوڑے میں نظر آئیں۔

ریسپشن کی تقریب میںاداکارہ ریچا چڈھا نے ملٹی کلر کا لہنگا زیب تن کیا جبکہاداکار علی فضل نےسیاہ رنگ کا کوٹ پینٹ پہنا تھا۔