دنیا کے کون سے شہر میں رہنا آپ کو مہنگا پڑ سکتا ہے؟

October 05, 2022

فائل فوٹو

دنیا کے مہنگے ترین شہر ہونے کا اعزاز ایشائی ملک کے شہر کو مل گیا۔ عالمی سطح پر رہن سہن پر آنے والی لاگت کا جائزہ لیتے ہوئے سال 2022 کے دنیا کے مہنگے ترین شہروں کی فہرست جاری کی گئی۔

حالیہ جاری ہونے والی 8 شہروں کی فہرست کے مطابق ہانگ کانگ گزشتہ تین سالوں سے دنیا کے سب سے مہنگے ترین شہروں کی فہرست میں سر فہرست ہے۔

ہانگ کانگ صرف رہن سہن کے اعتبار سے دنیا کا مہنگا شہر نہیں ہے بلکہ اس کی معیشت اور کرنسی بھی دنیا کی مضبوط معشیت میں سے ایک ہے۔

ہانگ کانگ کے بعد باری آتی ہے سوئیزرلینڈ کے چار شہروں کی، رہن سہن کے اعتبار سے دوسرے نمبر زیورخ، تیسرے نمبر پر جنیوا، چوتھے نمبر پر بازیل اور پانچویں نمبر پر برن کا شمار کیا گیا۔

اس فہرست میں چھٹا نمبر اسرائیل کے شہر تل ابیب کا ہے جبکہ ساتواں نمبر امریکی شہر نیویارک کا ہے جہاں رہنا کسی بھی شہری کو مہنگا پڑسکتا ہے۔

8 شہروں کی اس فہرست میں آٹھواں نمبر ایشائی جزیرے نما شہر شنگاپور کا ہے۔

تاہم فرانسیسی شہر پیرس ایک طویل عرصے تک مہنگا ترین شہر رہنے کے بعد اب ٹاپ 30 فہرست میں شامل نہیں ہے۔