بختاور بھٹو زرداری کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش

October 06, 2022

فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر، آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

بختاور بھٹو نے یہ خوشخبری اپنے چاہنے والوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

بختاور بھٹو زرداری کا اپنے ٹوئٹ میں لکھنا ہے کہ ہم اپنے دوسرے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے نہایت خوش ہیں۔

بختاور بھٹو کے شوہر محمود چوہدری کی جانب سے بھی ٹوئٹ کی گئی ہے۔

اس جوڑی کے ٹوئٹس کے مطابق اِن کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش گزشتہ روز 5، اکتوبر 2022 کو ہوئی ہے۔

اسکرین شاٹ

واضح رہے کہ بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش 10 اکتوبر 2021 کو ہوئی تھی جس کا نام میر حاکم محمود ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال کے اوائل میں بختاور بھٹو اور محمود چوہدری رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔