گدگدیاں: ایک آدمی نجومی کے پاس گیا اور بولا ...

November 20, 2022

ایک آدمی نجومی کے پاس گیا اور بولا، "میری ہتھیلی میں کھجلی ہورہی ہے۔"

نجومی بولا، "تم کو جلد ہی دولت ملنے والی ہے۔"

آدمی بولا، "میرے پاؤں میں بھی کھجلی ہورہی ہے۔"

نجومی بولا، "تم سفر بھی کرو گے۔"

آدمی بولا، "میرے سر میں بھی کھجلی ہورہی ہے۔"نجومی جھلا کر بولا، "چلو بھاگو یہاں سے، تمہیں تو خارش کی بیماری معلوم ہوتی ہے۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ایک انگریز سیاح نے جو چینی زبان نہیں جانتا تھا، مینو کی آخری سطر پر انگلی رکھتے ہوئے بیرے سے کہا کہ وہ اس ڈش کی ایک پلیٹ لے آئے۔

بیرے نے جو انگریزی جانتا تھا، مسکراتے ہوئے کہا، "معاف کیجیے جناب! آپ کے حکم کی تعمیل نہ ہو سکے گی، کیوں کہ یہ ہمارے ہوٹل کے مالک کا نام ہے۔"