زخمی سعودی فٹبالر یاسر الشہرانی کو واپس وطن بھجوادیا گیا

November 25, 2022

دوحا (نیوز ڈیسک) قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ 2022میں ارجنٹائن کے خلاف زخمی ہونے والے سعودی فٹبالر یاسر الشہرانی کو واپس وطن بھجوا دیا گیا۔ سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق گرین فالکنز کے ٹوئٹر پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ فٹبالر یاسر الشہرانی کو حمد میڈیکل سٹی سے ریاض کے نیشنل گارڈ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی سرجری کی گئی یاسر الشہرانی نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتےہوئے کہا ہے کہ میں خیریت سے ہوں اللہ تعالی آپ سب کو صحت و عافیت سے رکھے، آپ لوگوں کی دعائیں میرے لیے بڑا سرمایہ ہیں سعودی عوام کو ارجنٹائن سے فتح مبارک ہو۔ارجنٹائین کے خلاف میچ کے دوران یاسر الشہرانی سعودی گول کیپر محمد العویس سے ٹکرا گئے تھے جس کے نتیجے میں ان کا جبڑا اور بائیں چہرے کی ہڈیاں ٹوٹ گئی تھیں جس کا علاج تاحال جاری ہے۔