قتل میں ملوث ملزم گرفتار

November 27, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سہراب گوٹھ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئی قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ۔پولیس کے مطابق 18 نومبر کے شپ الاصف اسکوائر کے مقام پر چھریوں کے وار سے ایک شخص جاں بحق ہوا تھا،گرفتار ملزم اکبر کا ایک ساتھی پہلے ہی سہراب گوٹھ پولیس کے زیر حراست میں ہے ،موبائل فون چھینے پر اس شخص نے مزاحمت کی جس پر ملزم نے چھری کے وار کر کے اس شخص کوقتل کیا۔گرفتار ملزم اکبر نشہ کا عادی اور مزید تفتیش کی جارہی ہے۔