کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گلشن حدید شاہ ٹاؤن بابو گبول گوٹھ میں مبینہ مسلح ڈاکوئوں نے گھر میں گھس کر ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ کرکے 30سالہ نجیب اللہ ولد عبدلرباب کو قتل کر دیا، بھائی عبدالمنان نے میڈیا کو بتایا ہے کہ مقتول 2 بچوں کا باپ ، آبائی تعلق کے پی کے مہمند سے تھا ، مقتول نے ڈاکو کو پکڑنے کی کوشش کی تو اس نے فائرنگ کر دی جس سے وہ دو گولیاں لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔