• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے تھر ی کی ایلیوٹیڈ لائن سے پانی چوری کی روک تھام ہوگی، عثمان ہنگورو

کراچی (نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر عثمان ہنگورو نے کہا ہے کہ کے تھری کے ایلیوٹیڈ واٹر لائن سے پانی چوری کی روک تھام یقینی ہوگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ لیاری کے علاقے بکرا پیڑی میں زیرِ تعمیر (K3) ایلیویٹڈ واٹر لائن کے مقام کے دور ے کے موقع پر کیا، اس موقع پر لیاری ٹائون کے چیئرمین خلیل ہوت اور میونسپل کمشنر حماد این ڈی خان بھی موجود تھے،عثمان ہنگورو کا کہنا تھا کہ کے تھری کی ایلیوٹیڈ لائن کے ذریعے روزانہ 10 ملین گیلن پانی لیاری میں بکرا پیڑی کے علاقے تک پہنچے گا، توقع ہے کہ 30 ستمبر تک کام مکمل اور اکتوبر کے وسط تک اس لائن کو فعال کر دیا جائے گا۔