کراچی (اسٹاف رپورٹر)ہیوی ٹریفک نے بزرگ اور ایک شخص کی جان لے لی، تفصیلات کے مطابق پورٹ قاسم وائر لیس گیٹ کے قریب ٹرک کی ٹکر سے 65 سال کا شخص جاں بحق ہوگیا ،متوفی راہگیر تھا فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی، لانڈھی 2 نمبر کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے راہگیر 50 سالہ مجید جاں بحق ہوگیا ، پولیس نے بتایا کہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور فرار ہوگیا، واٹر ٹینکر قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا ہے۔