کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں، بالخصوص لیاری میں خطرناک اور مخدوش عمارتوں کے خلاف مہم کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، اس سلسلے میں جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پلاٹ نمبر 1339 کھڈا، پلاٹ نمبر 3162، پلاٹ نمبر 3940 اور پلاٹ نمبر 3146 (گلی نمبر 6، دریا آباد) میں مسماری کا کام مکمل ہونے کے بعد اب ملبہ ہٹانے کا کام تیزی سے جاری ہے،پلاٹ نمبر 2555 (گلی نمبر 12، پلاٹ نمبر 2666گلی نمبر 14 ، اور پلاٹ نمبر 2035، گلی نمبر 12، نوا آباد میں پر عمارتوں کو گرانے کا عمل جاری ہےپلاٹ نمبر 3111 (بلال مسجد کے سامنے، گلی نمبر 6، دریا آباد) پر سیاسی و علاقائی اثر و رسوخ کی وجہ سے کام شروع نہیں ہو سکا جس پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ضابطے کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔