• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان کی ہلاکت کیخلاف منگھوپیر تھانے پر دھرنا جاری، ایس ایچ او معطل

کراچی (اسٹاف رپورٹر)منگھوپیر مہران سٹی گھرمیں ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق 16 سالہ روشم ولد روئیداد خان کے اہلخانہ کی جانب سے منگھوپیر تھانے کے باہر احتجاجی دھرنا جاری ہے،ڈی آئی جی ویسٹ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او منگھوپیر راجہ ذوالفقارحیدر کومعطل کردیا۔