کراچی (اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ کے وکیل محمد ناصر رضوان ، شوکت علی قائم خانی ، تحسین جاوید ، اکرام الدین چانڈیو ایڈووکیٹس اور ختم نبوت مختلف تنظیموں کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے آئین میں اسلامی دفعات اور قرآن و سنت کے اصولوں کو بنیادی اہمیت حاصل ہے، اسلامی قوانین کو ”کالا“ یا ”ظالمانہ“ قانون قرار دینا شریعت اور اسلام کی توہین کے مترادف ہے جس پر تشویش ہے،کراچی پریس کلب میں علماء و وکلا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد ناصر رضوان ایڈووکیٹ نے کہا کہ آئین پاکستان میں یہ اصول طے ہے کہ قرآن و سنت کے منافی کوئی قانون نہیں بنایا جائے گا،انہوں نے الزام عائد کیا کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد میں فرزانہ باری اور ان کے بعض ساتھیوں کی جانب سے اسلامی و آئینی قوانین کو ظالمانہ اور کالا قانون قرار دیا جس پر وکلا اور علمائ میں تشویش پائی جاتی ہے،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فرزانہ باری کے بیان کا قانونی جائزہ لے کر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ پریس کانفرنس میں مفتی محمد فرقان شامی، مفتی عبداللہ نوری، علامہ عمران الحق نورانی اور دیگر علماء و مشائخ بھی موجود تھے۔