کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) اورنگی ٹاؤن 13 نمبر میں لوٹ مار کرنے والا مبینہ ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا ، مشتعل افراد نے ڈاکو کوتشدد کے دوران فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ، 30 سالہ منیز احمد ولد اعظم خان کے نام سے ہوئی ہے، پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس کو دیکھ کر مشتعل شہری نعرے لگاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ، پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو سیکٹر E/4 اورنگی ٹاؤن کا رہائشی تھا ، ملزم کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہوگیا تھا ، ہلاک ملزم سے ایک پستول برآمد ہوئی ، لاش سردخانے منتقل کردی گئی ۔