کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء اور سابق میئر کراچی وسیم اختر نے جامعہ کراچی کے شعبۂ علومِ اسلامیہ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عارف ساقی کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے حوالے سے تحقیقاتی افسر سے ملاقات کرکے واقعے کی تحقیقات، اب تک کی کارروائی اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی ،وسیم اختر نے کراچی یونیورسٹی ٹیچنگ سوسائٹی کے وفد سے اسٹاف کلب جامعہ کراچی میں ملاقات کی ۔