بلاول بھٹو کو اب ملک کا وزیراعظم بنوائیں گے، ناصر شاہ

November 27, 2022

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے پی پی چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو ملک کا وزیراعظم بنوانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

کورنگی میں جلسے سے خطاب میں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو اب ملک کا وزیراعظم بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کورنگی کے لیے بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر کئی ترقیاتی منصوبے دیے گئے۔

صوبائی وزیر بلدیاتی نے مزید کہا کہ شہر اور کورنگی میں مزید ترقیاتی کام ہوں گے۔