ترکیہ جانے والے مسافروں کے سامان کی خصوصی اور سختی سے چیکنگ کی ہدایت

November 28, 2022

کراچی (اسد ابن حسن) وزارت خارجہ کے احکامات کے تناظر میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ایئرپورٹس پر ترکیہ جانے والی پروازوں کے مسافروں کے لیے خصوصی احکامات جاری کیے ہیں۔ بھیجے جانے والے مراسلے ایرپورٹ مینیجرز، ایئرلائنوں، اے ایس ایف اور گراؤنڈ ہینڈلنگ اداروں میں کہا گیا ہے کے ترکیہ جانے والے مسافروں کے سامان کو خصوصی اور سختی سے چیک کیا جائے کیوں کہ ترکیہ حکومت نے چھالیہ، خاص طور پر میٹھی چھالیہ کے پیکٹ اور سونف سپاری کے پیکٹ اپنے ملک میں لانے کی سخت ممانعت کی ہے۔