یورپی بینک یوکرین کو کیف میٹرو کی بحالی کیلئے فنڈز فراہم کرے گا

November 28, 2022

یورپین انوسٹمنٹ بینک یوکرین کے دارالحکومت کیف کی میٹرو کی بحالی کیلئے فنڈز فراہم کرے گا۔

اس حوالے سے آج یورپی دارالحکومت برسلز میں جاری کیف انوسٹمنٹ فورم میں معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

معاہدے کے تحت یورپین انوسٹمنٹ بینک کیف شہر کی میٹرو کو جدید بنانے کیلئے 450 ملین یورو فراہم کرے گا۔

بعد ازاں اس کی توسیع اور انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانے کیلئے مزید 500 ملین یورو فراہم کیے جائیں گے۔

یوکرینی حکام کے مطابق اس کی 80 فیصد کوچز روسی ساختہ ہیں۔ جن میں سے نصف سے زیادہ کو اپ گریڈنگ، دیکھ بھال اور متبادلکیضرورتہے۔