انٹر اسکولز گرلز بیڈ منٹن ٹور نامنٹ کا انعقاد

November 29, 2022

ڈائریکٹر ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ انچارج اسپورٹس مسز حور مظہر کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت ہونے والے انٹر اسکولز بیڈمنٹن گرلز ٹورنامنٹ سال 2022-2023 میں سینٹ جونز ہائی اسکول ڈرگ روڈ کینٹ بازارکی ٹیم نے فتح حاصل کی۔ جبکہ بحریہ کالج ای اے بی ٹو مجید کیمپس کارسازکی ٹیم رنرزاپ رہی۔

جبکہ ٹیبل ٹینس گرلز ٹورنامنٹ میں بحریہ کالج ای اے بی ٹو مجید کیمپس کارساز کی ٹیم نے فتح حاصل کی۔ جبکہ ڈی ایچ اے سی ایس ایس نیلم کیمپس اسکول ڈی ایچ اے کراچی کی ٹیم رنرزاپ رہی۔ اس موقع پراسپورٹس کو آرڈینیٹر محمد جعفری سابق انٹرنیشنل پلیر ماہیہ معین اور سیکریٹری کراچی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن محمد معین اور دیگر نے انعامات تقسیم کئے۔