کسان کو نجومی کے مشورے پر عمل کرنا مہنگا پڑگیا

November 29, 2022

فائل فوٹو

نجومی کا مشورہ کسان کو مہنگا تو پڑا لیکن اسے اس کے خوابوں کی تعبیر دے کر اسپتال تک پہنچا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست تامل ناڈو کے ایک 54 سالہ کسان کو اکثر سانپ کے کاٹنے کے حوالے سے خواب آتے تھے۔

اس نے جب اپنے خوابوں کے سلسلے میں ایک مقامی نجومی سے رجوع کیا اور اس کا حل طلب کیا تو نجومی نے سانپ کے مندر جانے اور پھر کچھ رسومات ادا کرنے کا مشورہ دیا۔

نجومی کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے مذکورہ کسان نے مندر جا کر رسومات ادا کی اور رسومات کے اختتام پر اس نے نجومی کے مشورے کے مطابق اپنی زبان سانپ کے سامنے تین بار پیش کی۔

سانپ نے تیسری بار میں کسان کی زبان پر حملہ کرکے اس کی زبان دبوچ لی۔

دریں اثناء وہاں موجود پنڈت نے کسان کو سانپ سے چھڑوایا اور اسپتال لے گیا جہاں اس کا علاج کرتے ہوئے اس کی زبان کاٹ دی اور زہر کا تریاق دے دیا گیا۔