تائیوانی شہری نے ادائیگیوں کیلئے پیمنٹ ایپ کلائی پر کندہ کروالی

November 29, 2022

تائیوان کا ایک شہری ان دنوں سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے، اس کی وجہ اس کا وہ اقدام ہے جس میں اس نے ایک پیمنٹ ایپ کے بار کوڈ کو مستقل طور پر اپنی کلائی پر کندہ (ٹیٹوڈ) کروالی ہے۔

اس شخص کا نام معلوم نہیں ہوسکا ہے، اس نے حال ہی میں تائیوان کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ڈی کارڈ‘ پر یہ فعال بار کوڈ شیئر کیا ہے جو اس کی کلائی پر کندہ ہے۔

اس کا کہنا ہے کہ ایک دن وہ سوچ رہا تھا کہ یہ بڑا مشکل ہوتا ہے کہ کسی چیز کی ادائیگی کے لیے اپنا اسمارٹ فون نکالو اور پھر بند کرو، تو کیا یہ بہتر نہیں ہے کہ اپنی کلائی پر ایک فنکشنل ٹیٹوڈ بار کوڈ (فعال بار کوڈ کندہ کروالیا جائے تاکہ یہ مسئلہ حل ہوجائے۔

جس کے بعد اس نے ٹیٹو بنانے والے آرٹسٹ کے پاس جاکر یہ پیمنٹ ایپ پر مبنی بار کوڈ کلائی پر کندہ کروالیا، لہٰذا اب اسے بار بار اپنا فون استعمال نہیں کرنا پڑتا ہے۔