ارجن کپور کو ُپسوڑی‘ کے بعد حسن رحیم کا گانا پسند آگیا

November 30, 2022

ارجن کپور، فائل فوٹو

بالی ووڈ کے معروف اداکار ارجن کپور کی نئی انسٹاگرام پوسٹ سے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ وہ پاکستانی موسیقی کے مداح ہیں۔

ارجن کپور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں اُنہیں دہلی کی سرد صبح میں سفر کرتے ہوئے پاکستانی گلوکار حسن رحیم کے گانے ’ایسے کیسے‘ سن کر لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اُنہوں نے اپنی یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کچھ انتہائی نایاب دن، جب مجھے بھی صبح کو اُٹھنا پسند آئے‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’اور ان نایاب دنوں کے لیے میں دہلی کی سردی اور خوشبو کا شکر گزار ہوں‘۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ارجن کپور نے پاکستان کی موسیقی کی تعریف کی ہو۔

اس سے قبل اداکار نے علی سیٹھی اور شئے گِل کو اپنی انسٹا اسٹوری میں ٹیگ کرتے ہوئے پاکستان کے مشہور گانے’پسوڑی‘ کی بھی تعریف کی تھی۔