شمالی وزیرستان: سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ، ایک دہشتگرد ہلاک

November 30, 2022

فائل فوٹو

شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ پاک فوجکا ایک جوان شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔

مارے گئے دہشتگرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حوالدار پاروش نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، 35 سالہ حوالدار پاروششہید کا تعلق کوہاٹ سے تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے مزید بتایا کہ علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس جاری ہے۔