خلابازوں کی خلاء میں پہلے سے موجود 3 خلا بازوں سے ملاقات

December 01, 2022

خلابازوں نے پہلے سے موجود تین خلا بازوں سے ملاقات کی یہ ایک تاریخی ملاقات تھی جس کی وجہ سے خلائی تجربہ گاہ میں پہلی دفعہ انسانوں کی تعداد چھ تک پہنچی۔ انہوں نے بدھ کی صبح جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شن زاؤ پندرہ مشن خلائی اسٹیشن کی تعمیر کے آخری مرحلے کو مکمل کرے گا اور اس کو استعمال کرنے کے پہلے مرحلے کا آغاز کرے گا۔ شن زاؤ ۔14 کے خلاباز جن کو جون 2022 میں خلائی اسٹیشن میں بھیجا گیا تھا وہ اپنا کام پانچ دن میں مکمل کرکے چین کے ذونگ فینگ کے علاقے میں لینڈ کرے گا۔ شن زاؤ ۔15 کا عملہ اپنے چھ ماہ طویل مشن کے دوران خلائی اسٹیشن کے تین حصوں میں لمبے عرصے تک رہائش سے متعلق تجربات کرے گا۔ باؤں زونگ نے مزید بتایا کہ خلائی عملہ پندرہ مختلف تجربات سے سازوسامان نصب کرے گا جس سے چالیس مختلف تجربات اور خلائی سائنسی تحقیق کے مطابق ٹیسٹ کئے جائیں گے، اس سازوسامان سے خلائی ادویات اور دوسری خلائی ٹیکنالوجی سے متعلق ریسرچ بھی کی جائے گی اس خلائی اسٹیشن میں دو باورچی خانے، دو بیت الخلاء اور چھ سونے کے حصے شامل ہیں۔