• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافیوں اور وکلاءکو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، فاروق خٹک

پشاور(نیوز رپورٹر) خیبرپختونخوا بار کونسل کے وائس چیئرمین احمد فاروق خٹک اور پشاور ہائیکورٹ بار کے صدر امین الرحمان یوسفزئی ایڈوکیٹ نے پشاور پریس کلب کا دورہ کیا اورپریس کلب کی نئی منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی ، گزشتہ روز بار کونسل کے وائس چیئرمین احمد فاروق خٹک اور ہائیکورٹ بار صدر امین الرحمن یوسفزئی نے پشاور پریس کلب کا دورہ کرکے نئی منتخب کابینہ کو مبارکباد دی۔ اس موقع پرصدر پشاور پریس کلب ایم ریاض ، جنرل سیکرٹری عالمگیر خان ،سینئر صحافی شمیم شاہد ، صدر خیبر یونین آف جرنلسٹس کاشف الدین سید ، سیکرٹری فنانس ارشاد میدانی و کابینہ کے دیگر عہدیداربھی موجود تھے ۔اس موقع پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وائس چیئرمین فاروق خٹک نے کہا کہ صحافیوں اور وکلاءبرادری کا کردار معاشرے میں اہم ہے ، صحافیوں اور وکلاءکو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے جبکہ امین الرحمن یوسفزئی ایڈوکیٹ نے کہا کہ صحافی اور وکلاءملک میں آئین و قانون کی بالادستی چاہتے ہیں ،انہوں نے ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کےلئے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں۔
پشاور سے مزید