پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورکی انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دہشت گردی اوربھتہ خوری کے دومختلف مقدمات میں گرفتارملزم کوپانچ روزہ جسمانی ریمانڈپرسی ٹی ڈی کے حوالے کردیاجس سے پوچھ گچھ شروع کردی گئی ہے ملزم فرمان کو بدھ کے روزانسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیاگیااس موقع پر سی ٹی ڈی خیبرکے تفتیشی افسرنے عدالت کو بتایاکہ ملزم کے خلاف ہشت گردی اوربھتہ خوری کے دومختلف مقدمات درج ہیں اس حوالے سے ملزم سے پوچھ گچھ کرنی ہے کیونکہ ملزم کواپنے ساتھی محمداللہ کی نشاندہی پرحراست میں لیاگیاہے جس سے بارودی مواد برآمد ہواہے جبکہ ملزم بھتہ خوری اوردیگرسنگین جرائم میں بھی ملوث ہے لہذااس کاجسمانی ریمانڈ دیاجائے عدالت نے تفتیشی افسرکی استدعامنظورکرتے ہوئے ملزم کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا۔