• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع کرم میں بھرتیوں کے معاملے میں فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ عمل درامد کیا جائے، امیدوار

پشاور ( لیڈی رپورٹر )محکمہ صحت ضلع کرم لور و سینٹر کرم پیرا میڈیکل سٹاف کی اسامیوں کے امیدواروں فیصل رحمان، محمد زمان، منصور احمد، زاہد رحمان، محمد مصطفی، گلزمان اور محمد صدیق نے پشاور پریس کلب میںمشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع کرم میں پیرا میڈیکل اسٹاف کی حالیہ اسامیوں میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے جو انکوائری رپورٹ جاری کی ہے اور اس میں ڈی ایچ او کرم ڈاکٹر کلیم کو مجرم ٹھہرایا گیا ہے اور انکوائری رپورٹ میں تنبیہ کی گئی ہے کہ اب تک جتنی بھی غیر قانونی بھرتیاں ہوئی ہیں ان کو ختم کیا جائے اور ان کی تنخواہیں بند کی جائیں اور دوبارہ میرٹ پر اور ایٹا ٹیسٹ کے مطابق بھرتیاں کی جائیں۔فیصل رحمان نے کہا کہ ڈی ایچ او ڈاکٹر کلیم اب بھی اپنی سیٹ پر براجمان ہیں اور بلا خوف و خطر اب بھی غیر قانونی سرکاری بھرتیوں میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ نہ تو اشتہارات جاری کیے جاتے ہیں اور نہ عمر دیکھیجاتی ہے اور نہ ایٹا ٹیسٹ لیا جاتا ہے بلا خوف و خطر اپنے من پسند افراد کو نوکریوں پر لگایا جا رہا ہے اور لور و سینٹرل کرم کے اہل افراد کو ان کے حق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔
پشاور سے مزید