• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، باپ بیٹے سمیت 3 افراد قتل، سابق ایم پی اے کے حجرے پر بم حملہ

پشاور( کرائم رپورٹر) باپ بیٹے کو قتل کردیا گیا ٗسابقہ ایم پی اے کے گھر پر دستی بموں سے حملہ ٗکم عمر بچی بازیاب معمر شخص گرفتار ٗگلبہار میں دبئی پلٹ شخص لٹ گیا ٗخزانہ میں ایک شخص کو قتل کردیا گیا ۔تھانہ شرقی پولیس کے مطابق شاہین مسلم ٹاؤن پشاورکارہائشی فدا محمد خان گزشتہ روز عدالت میں پیشی کے بعد اپنے جواںسالہ بیٹے سیف اللہ کے ہمراہ گھر جارہاتھا کہ جناح پارک کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کرکے باپ بیٹے کو قتل کردیا ملزمان واردات کے بعد فرار ہو گئے ادھر تھانہ خزانہ کی حدود نیو گڑھی میں سابقہ دشمنی کی بناء پر عرفان ولد موسی خان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا پولیس نے مقتول کے بھائی ابوبکر کی رپورٹ پر فیصل اور وقاص کے خلاف مقدمہ درج کرادیا جبکہ تھانہ چمکنی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران معمر شخص کو گرفتار کرکے ا س کے قبضے سے آٹھ سالہ بچی کو بازیاب کرالیا پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور لڑکی کو میڈیکل کے لئے بھجوادیا گیا ہے ملزم سبزی فروش ہے ۔سابق ایم پی اے ابراہیم قاسمی کے بھانجے محمد آصف نے تھانہ بھانہ ماڑی پولیس کو بتایا کہ گزشتہ شب نامعلوم افراد نے ان کے ماموں کے حجرے پر دوہینڈ گرنیڈ پھینکے جن میں ایک دھماکے سے پھٹ گیا ملزمان واردات کے بعد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے دھماکے سے حجرے کی عمارت کو نقصان پہنچا ۔دبئی پلٹ فرحان علی نے تھانہ گلبہار پولیس کو بتایاکہ گزشتہ روز اس نے نئے ماڈل کی 125موٹرسائیکل خریدی اور قادر آباد میں اپنے رشتہ داروں کے گھر جارہاتھاکہ راستے میں تین مسلح رہزنوں نے روکا اوراسلحہ کی نوک پریرغمال بنا کر موٹرسائیکل چھین لی اور فرار ہو گئے ۔
پشاور سے مزید