• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انقلاب ، ایک بھائی کے بعد دوسرے کو بھی قتل کردیا گیا

پشاور(کرائم رپورٹر)پشاور کے علاقے انقلاب میں ظلم کی انتہا، ایک بھائی کے قتل کے بعد بات چیت کیلئے جانے والے دوسرے بھائی کو بھی ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ اس طرح چند دنوں میں دوبھائیوں کے قتل سے پورا خاندان اجڑ کررہ گیا ہے ۔گزشتہ روز تھانہ انقلاب پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے اولس خان ولد شریف گل ساکن غریب آبا د نے بتایاکہ اس کے بیٹے بلال کو کچھ روز قبل نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھااور ہمارا شک تھا کہ بیٹے کومبینہ طور پرملزمان بلاور اور حیدر ساکنان موسیٰ زئی نے قتل کیا ہے ۔ گزشتہ روز ملزمان نے ہمیں بات چیت کیلئے بلایاجہاں باڑہ غاڑہ خال پلاٹ موسیٰ زئی میں دوران بات چیت ان کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی جس پر ملزمان نے ہم پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں وہ بال بال بچ گیا تاہم اس کا 38سالہ بیٹا یونس گولیاں لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔مدعی نے بتایاکہ وجہ عناد اس کے بیٹے کو قتل کرنے کا شک ہے ۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔
پشاور سے مزید