• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پادری شہزاد مراد کی برطرفی کے احکامات معطل ، تاحکم ثانی بحال ،فریقین کونوٹس

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور کی مقامی عدالت نے آل سینٹس چرچ (کوہاٹی گیٹ پشاور)کے پادری شہزاد مراد کی بشپ آف پشاور ہمفری سرفراز کی جانب سے برطرفی کے احکامات کو معطل کرتے ہوئے انہیں تاحکم ثانی بحال کردیا اورفریقین کونوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیا ۔فاضل سول جج احتشام الحق نے آل سینٹس چرچ(کوہاٹی گیٹ پشاور)کے پادری شہزاد مراد کی جانب سے دائر دعوی کی سماعت شروع کی تو اس دوران انکے وکیل نیاز ولی ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ پہلے اسی عدالت نے اسی سول کیس میں ایک آزاد حیثیت سے تحقیقات کرانے کا حکم دیا تھا لیکن اسکے باوجود بشپ آف پشاور ہمفری سرفراز نے بنا کسی تحقیق پر پادری شہزاد مراد کو چرچ سے برطرف کردیا جبکہ اسکے علاوہ بشپ نے ساتھ ہی کوارٹر سے بھی بے د خلی کا نوٹس جاری کیا نیاز ولی خان ایڈووکیٹ نے عدالت کو مزید بتایا کہ دراصل بشپ آف پشاور ہمفری سرفراز کا مدت ملازمت مکمل کر چکا ہے اور دوبارہ بشپ آف پشاور کے عہدے پرآناچاہتاہے لیکن موجودہ کلیسا مکمل انکے خلاف ہے بشپ آف پشاور ہمفری سرفراز نے پادری شہزاد مراد کو صرف اس بنیاد پر پہلے معطل اور پھر برطرف بھی کردیا کہ وہ اگلے انتخابات میں بشپ آف پشاور کے امیدوار ہیں عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد پادری شہزاد مراد کے حق میں حکم امتناعی جاری کرتے سماعت کے لیے 10جنوری کی تاریخ مقرر کردی اور ساتھ میں عدالتی بیلف کو چرچ جاکر چرچ کی موجودہ صورت حال کی مکمل رپورٹ طلب کرلی ہے۔
پشاور سے مزید