کراچی: گلستانِ جوہر کی کچرا کنڈی سے انسانی ڈھانچہ برآمد

December 01, 2022

کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں کچرا کنڈی سے برآمد ہونے والا انسانی ڈھانچہ

کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں ایک کچرا کنڈی سے انسانی ڈھانچہ ملا ہے۔

پولیس کے مطابق گلستانِ جوہر میں پرفیوم چوک کے قریب واقع کچرا کنڈی سے انسانی ڈھانچہ برآمد ہوا ہے۔

ریسکیو ادارے کی ایمبولینس کے ذریعے ملنے والے انسانی ڈھانچے کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

انسانی ڈھانچے کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے گا جس کی رپورٹ کے بعد پتہ لگ سکتا ہے کہ یہ ڈھانچہ خاتون کا ہے یا مرد کا۔

انسانی ڈھانچہ کون کچراکنڈی میں پھینک کر گیا، پولیس کی جانب سے اس حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

اس ضمن میں پولیس کچرا کنڈی کے اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔