• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں سے 4 افراد کی لاشیں، انسانی ڈھانچہ ملا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں سے4افراد کی لاشیں، ایک شخص کا ڈھانچہ ملا، تفصیلات کے مطابق پولیس اور ریسکیوعملےنے مچھرکالونی الفلاح چوک بلال مسجد کے قریب ندی سے لاش نکال کرسول اسپتال منتقل کی، پولیس کےمطابق متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی عمر 40سا ل ہے ، لاش سردخانے منتقل کردی ، گلشن اقبال بلاک 13/D ضیاءموڑ کے قریب سے لاش ملی، پولیس اور ریسکیو ٹیم نے لاش جناح اسپتال اسپتال منتقل کی ،پولیس کے مطابق متوفی کی فوری شناخت نہیں ہوسکی ہے جبکہ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہو ا ہے کہ موت طبعی ہے ،لاش سردخانے منتقل کردی، ملیر لیاقت مارکیٹ تانگہ اسٹینڈ کے قریب سے 65سالہ رفیق احمد کی لا ش ملی پولیس کے مطابق متوفی اس ہی علاقے کارہائشی تھا اور موت طبعی ہے، کٹی پہاڑی پیٹرول پمپ کے قریب سے 55سالہ نور محمد کی لاش ملی، پولیس کے مطابق وجہ ہلاکت فوری معلوم نہیں ہو سکی، دریں اثناکورنگی نمبر 3میں خالی پلاٹ سے نامعلوم شخص کے جسم کی باقیات برآمد ہوئی ہیں، اطلاع ملنےپرریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر متعلقہ تھانے منتقل کر دیا،پولیس کے مطابق انسانی ڈھانچہ 75سالہ شخص کا اور کئی ماہ پرانہ ہے ،جسے پوسٹ مارٹم کیلئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹرز نے پوسٹ مارٹم رپورٹ کو محفوظ کرلیا ہے، جبکہ علاقے سے ملنے والے اطلاعات کے مطابق متوفی کی شناخت ایوب کے نام سے ہوئی ہے جو مذکورہ پلاٹ میں اکیلا رہتا تھا ،پولیس نے ضابطےکی کارروائی کے بعد اسے سردخانے منتقل کردیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید