کامیابی قوم کی دعاؤں کا نتیجہ ہے، ایشین یوتھ اسکریبل چیمپئن

December 01, 2022

ایشین یوتھ اسکریبل چیمپئن حشام ہادی خان نے اپنی کامیابی کو قوم کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حشام ہادی کا کہنا تھا کہ بھارت کو شکست دے کر ایشین چیمپئن بننے کا خواب پورا ہوگیا،بھارتی حریف سے ٹف مقابلہ تھا۔

خیال رہے کہ فائنل مقابلہ میں حشام ہادی نے 57 پوائنٹس سے بھارت کے مادھو گوپال کماتھ کو شکست دی۔

پاکستان کے حشام ہادی 490 اور بھارتی پلیئر کے 433 پوائنٹس تھے۔

حشام ہادی خان کا اپنے میچ سے متعلق کہا کہ مقابلے کے وقت اپنے اعصاب کو قابو میں رکھا، کامیابی قوم کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کئی مہینوں کی محنت کا پھل ملا ہے، اگلا ہدف اسکریبل کا ورلڈ چیمپئن بننا ہے۔