جامعہ کراچی، بی اے ریگولر سال دوئم کے سالانہ امتحانات 2021 کے نتائج کا اعلان

December 02, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی نے بی اے ریگولر سال دوئم کے سالانہ امتحانات برائے 2021 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے، کوئی سرکاری کالج ایک بھی پوزیشن لینے سے محروم رہا اور تینوں پوزیشنز ایک نجی کالج “اقراء حفاظ ڈگری کالج”نے حاصل کیں، حافظہ رمیساء ابرار بنت ابرار احمد نے 1000میں 844نمبر لے کر پہلی، آمنہ اکرم بنت محمد جاوید نے 821نمبر لے کر دوسری اور حافظہ خانصہ بنت محمد عارف نے 815نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی، 5229امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی، 4980 نے شرکت کی، 693فرسٹ ڈویژن، 1256سیکنڈ ڈویژن اور ایک امیدوار تھرڈ ڈویژن میں کامیاب ہوا۔