آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے کمانڈر امریکی سینٹ کام کی بذریعہ ویڈیو کانفرنس گفتگو

December 02, 2022

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے کمانڈر امریکی سینٹ کام جنرل ایرک کوریلا نے بذریعہویڈیو ٹیلی کانفرنس گفتگو کی۔

ترجمان سینٹ کام کے مطابق گفتگو میں پاک امریکا سیکیورٹی تعاون کی کاوشوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں فوجی سربراہان نے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے پر بات چیت کی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بننے پر مبارکباد دی۔