رکن کانگریس شیلا جیکسن کا پاکستان کی امداد بڑھانے کیلئے خط

December 03, 2022

امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن لی نے پاکستان کے لیے سیلاب کی امداد بڑھانے کے لئے خط لکھ دیا۔ پاکستان کو سیلاب زدگان کی مدد کے لئے 60 کروڑ ڈالر دینے کی درخواست کردی۔

انہوںنے ایوان نمائندگان کمیٹیوں کو خط میں لکھا کہ جس طرح 2005 میں زلزلہ زدگان کے لئے50 کروڑ ڈالر دیئے گئے تھے، اس طرز پر مزید امداد بھیجی جائے۔

امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن لی کا کہنا تھا کہ امداد سے پاک امریکا تعلقات مزید بہتر ہوں گے، جانیں بچائی جاسکیں گی۔