شارک کی کیمرے کو نگلنے کی ویڈیو وائرل

December 03, 2022

کولاج فوٹو: اسکرین گریب

اسکوبا ڈائیونگ کے دوران ایک ایسا دلچسپ واقعہ پیش آیا جسے دیکھ کر کارٹون میں دکھائے گئے منظر کا احساس ہوتا ہے۔

ٹائیگر شارک کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں اسے کیمرے کو نگلنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سمندر کی گہرائی میں زمین پر یہ کیمرہ موجود ہے، شارک اس کے پاس آتی ہے اور اسے نگلنے کی کوشش کرتی ہے۔

شارک کافی دیر کیمرے کو منہ میں گھمانے کے بعد اسے واپس اُگل دیتی ہے۔

اس سارے عمل کی ویڈیو اسی کیمرے میں بھی ریکارڈ ہوئی ہے۔