سعودی عرب اور اسپین مشترکہ جنگی جہاز بنائیں گے

December 04, 2022

ریاض (نیوز ڈیسک) سعودی عرب اور اسپین کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے گئے،جس کے تحت اسپین سعودی بحریہ کے لیے جنگی جہاز تیار کرے گا۔ سعودی وژن 2030 کے مطابق ان جنگی جہازوں کی تیاری مقامی طور پر کیا جائے گی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق اسپین کی جہاز ساز کمپنی ناونتیا کے تیار کردہ جہاز کثیر الجہت عسکری ضرورتوں کو پورا کرنے کی صلاحیت کے حامل ہوں گے۔ سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کا کہنا تھا کہ کمپنی جہاز سازی کا یہ کام سوفیصد مقامی انداز میں کرے گی۔