دنیا میں ہر10 میں سے ایک شخص معذوری کا شکار

December 04, 2022

لندن (زاہد انور مرزا) برطاینہ سمیت دنیا بھر میں معذوروں کا عالمی دن گزشتہ روز منایا گیا۔ اس دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر میں معذوروں کو درپیش مسائل کا اجاگر کرنا اور معاشرے میں انکی افادیت پر زور ڈالنا ہے۔اقوام متحدہ کے مطابق دنیا بھر میں اس وقت 65کروڑ کے قریب افراد کسی نہ کسی معذوری کا شکار ہیں، یہ تعداد کل آبادی کا 10فیصد ہے یعنی ہر 10میں سے ایک شخص معذور ہے، اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ معذور افراد کی 80فیصد تعداد مختلف ترقی پذیر ممالک میں رہائش پذیر ہے جہاں انہیں کسی قسم کی سہولییں میسر نہیں۔ خیال رہے کہ اس دن کے منانے کا آغاز سال1992میں اقوام متحدہ میں معذور افراد کی داد رسی کیلئے قرارداد پاس کر کے کیا گیا۔